روس، ممنوعہ مواد کو حذف کرنے میں ناکامی پر واٹس ایپ پر ایک کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ

02 جون ، 2023

ماسکو (اے ایف پی) روس کی ایک عدالت نے ممنوعہ مواد کو حذف کرنے میں ناکامی پر گزشتہ روز امریکی میسنجر سروس واٹس ایپ پر جرمانہ عائد کر دیا۔ واٹس ایپ پر تیس لاکھ روبل(37ہزار ڈالر,10,568, 949.53پاکستانی روپے) جرمانہ اس طرح کے جرم کے لیے پہلا جرمانہ ہے۔ واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا پر گزشتہ سال روسی حکام نے پابندی عائد کردی تھی اور اسے انتہا پسند قرار دیا تھا، ٹویٹر کے ساتھ میٹا کے دوسرے پلیٹ فارمز، فیس بک اور انسٹاگرام روس میں بلاک کر دیے گئے ، تاہم واٹس ایپ قابل رسائی رہا۔