کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان واٹر بورڈ نے کہا ہے کہشہر کے مختلف علاقوں میں مختلف اوقات پر آتشزدگی کے واقعات میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائیڈرنٹس سیل واٹر بورڈ کی جانب سے بروقت بلا معاوضہ واٹر ٹینکرز فراہم کیےجاتے ہیں سال 2022اور 2023کے دوران واٹر بورڈ کی جانب سے فائر بریگیڈ حکام کو مجموعی طور پر 19 لاکھ 50ہزار گیلن پانی مفت فراہم کیا گیا، اس ضمن میں انچارج ہائیڈرنٹس سیل الٰہی بخش بھٹو نے سال 2022اور 2023کے دوران واٹر بورڈ کی جانب سے فائر بریگیڈ حکام کو فراہم کیے گئے بلا معاوضہ واٹر ٹینکرز کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اور رواں سال کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات پر فوری قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ حکام نے واٹر بورڈ سے مدد طلب کی گئی، اس موقع پر سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عوام کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہائیڈرنٹس سیل میں مزید اصلاحات لائی جارہی ہے ۔
تھرپارکرکارونجھر سیلابی ریلے میں ایک شخص ڈوب گیا، 10کو بچالیا گیا،تھر پارکر کے پہاڑی علاقے کارونجھر پر سیر...
تہران ایرانی صدر مسعود پزَشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی۔ پزَشکیان نے امریکی...
اسلام آباد حکمرانی کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات کے تبادلے اور اس موضوع پر بات چیت کے سلسلے میں، وفاقی...
کراچی بلدیہ عظمی کراچی نے شہر کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میئر کراچی مرتضی وہاب نے...
لاہور سول سروسز اکیڈمی میں اقلیتی طلبہ کے لیے سی ایس ایس امتحان کی تیاری کے ضمن میں قومی آؤٹ ریچ پروگرام کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کو ایف بی آر اور انٹیلی جنس بیورو کی جانب ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف آپریشنز...
اسلام آباد پاکستان اور روس کے تھنک ٹینکس کے مابین مکالمے نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کے نئے افق تلاش کیے۔...
کراچیمہنگی دوائوں صحت سہولیات نے غریب کیلئے علاج بھی مشکل بنادیا۔ صحت کی تمام سہولیات مزید مہنگی ہوگئیں۔...