کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایڈوکیٹ جبران ناصر کو رات گئے نامعلوم افراد اپنے ہمراہ لے گئے۔جبران ناصر کی اہلیہ منشا پاشا نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ ہم اپنی گاڑی پر ڈنر سے واپس آ رہے تھے کہ سفید رنگ کی ویگو گاڑی نے ہمیں کراس کر کے روکا ،دس سے پندرہ افراد جن کے پاس اسلحہ تھا انہوں نے میرے شوہر جبران ناصر کو گاڑی سے نکالا ،وہ مسلح لوگ میرے شوہر کو اپنے ساتھ لے گئے ،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حوالے سے علم نہیں ہے اس حوالے سے معلومات کی جا رہی ہیں۔ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے مسلح افراد کی جانب سے وکیل اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن جبران ناصر کے مبینہ اغوا پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ایچ آر سی پی نے مطالبہ کیا کہ جبران ناصر کو فی الفور اور بحفاظت بازیاب کروایا جائے اور اغوا کاروں کا قانون کے مطابق احتساب کیا جائے۔
اسلام آباد حکام نے آر ایل این جی کے اضافی ذخیرے سے نمٹنے اور قومی گیس نیٹ ورک کے نظام کو محفوظ رکھنے کے لیے...
کراچیہراسانی کی شکایت پر شواہد پیش نہ کرنے پر لیڈی کانسٹیبل نوکری سے برطرف ، لیڈی پولیس اہلکار کی جانب سے ہیڈ...
کراچی پاکستانی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لئے سعودی عرب کی مارکیٹ کھل گئی‘پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے لزبن میں پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے صدارتی محل میں...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سیاسی افواہوں کے دم توڑ جانے سےمقامی سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی...
کراچی وزارت داخلہ نے سابق ڈی جی ایف ائی اے اور موجودہ ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو رائے طاہر کی سربراہی...
کراچی پاکستانی لڑکے کی محبت میں کراچی آکر 120دن تک خواری کے بعد وطن واپس روانہ کی گئی امریکی خاتون کی دبئی کی...
کراچی جنوبی افریقا کے خلاف آر یا پار میچ آج ہوگا، پاکستانی ٹیم کو اپنی فُل کلاس دکھانا ہوگی۔ دوسری طرف ایک...