کراچی (نیوز ڈیسک) اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ اور سعودی خاتون رجوہ السیف رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ عرب نیوز کے مطابق عمان میں ان کی شادی کی تقریب قصر زھران میں ہوئی۔ شاہی جوڑا گاڑیوں کے قافلے میں قصر الحسینیہ پہنچا جہاں شادی کا استقبالیہ دیا گیا ۔ شادی کے بعد رجوہ السیف اردن کی شہزادی بن گئی ہیں اور جب ولی عہد تخت سنبھالیں گے تو وہ ملکہ رجوہ ہوں گی۔ شاہی دربار کے امام ڈاکٹر احمد الخلیلی نے ولی عہد اور رجوہ السیف کا نکاح پڑھایا۔قصر زھران میں ولی عہد کے والدین شاہ عبداللہ دوم اور ملکہ رانیہ کی شادی 1993 میں ہوئی تھی۔نکاح کی تقریب میں شاہی ہاشمی خاندان کے افراد، مدعو کیے گئے شاہی خاندان اور ریاستوں کے سربراہوں سمیت تقریباً 140مہمان نے شرکت کی۔ دنیا بھر سے مدعو کیے گئے مہمانوں میں برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن، امریکہ کی خاتون اول جِل بائیڈن، قطر کی شیخہ موزہ بنت ناصر، ملائیشیا کے شاہ اور ملکہ، نیدرلینڈز کا شاہی خاندان، لیگزمبرگ کے شہزادہ سیباسچیئن، ڈینمارک کے ولی عہد، سویڈین کی شہزادی وکٹوریا اور شہزادہ ڈینیئل، ناورے اور جاپان کے شاہی خاندان شامل ہیں۔رجوہ السیف 1968کی رولز رائس فینتم میں محل میں پہنچیں۔ یہ گاڑی اس وقت کی ملکہ زین ال شرف کے لیے تیار کی گئی تھی۔حسب روایت دولہا اور دلہن کی آمد کا اعلان اردن کی مسلح افواج کے میوزیکل بینڈ کی جانب سے کیا گیا جسے زفۃ کہا جاتا ہے۔شادی کی تقریب میں مقامی و علاقائی فنکار اور گلوکار اپنی پرفارمنس پیش کیں ۔تقریب کا اختتام دولہا اور دلہن کے شادی کا کیک کاٹنے کے ساتھ ہو ا۔گذشتہ ایک سال سے شاہی شادی کی تیاری ہو رہی تھی۔ ان کی منگنی اگست 2022 میں جدہ میں ہوئی تھی۔
راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر ہنگامہ آرائی ، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں ،پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں...
اسلام اباد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نےمنصورہ سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں امریکہ-اسرائیل...
ابوظہبی ابوظہبی میں مشرق وسطیٰ کی جنگ کےحوالے سے وڈیو فوٹیج اورغلط معمولات پھیلانے کےالزام میں 400کے قریب...
اسلام آبادایوان بالا میں اپوزیشن اور حکومت یک زبان ، ایران اور امریکا کے مابین جنگ بندی کو خوش آئند قرار...
کراچی وفاقی اردو یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شینواری کی زیرِ صدارت منعقد ہونے والا...
کراچیایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور پاسپورٹس بنوانے کی مد میں شہریوں سے پیسے بٹورنے میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار...
کراچی مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باوجود ترسیلات زر میں اضافہ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مارچ میں3ارب 83 کروڑ...
کراچی محکمہ کالج ایجوکیشن میں ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی کی ریٹائرمنٹ کو 8 روز گزرنے کے باوجود نئے ریجنل...