کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن معمار میں گھر میں ایک کروڑ سے زائد مالیت کی واردات،چار ملزمان نے گھر میں دھاوا بول کر خواتین کو یرغمال بنایا اور گھر کا صفایا کردیا۔تفصیلات کے مطابق گلشن معمار تھانے کی حدود گلشن معمار سیکٹر ایکس تھری میں واقع ایک گھر میں چار ملزمان نے دھاوا بول کر گھر میں موجود ماں اور ان کی دو بیٹیوں کو یرغمال بناکر گھر سے 8تولہ کی 8طلائی چوڑیاں،8تولہ کا ایک ہار، 6تولہ کی پانچ طلائی چین،ایک تولہ کا طلائی ٹیکہ،تین تولہ کے پانچ طلائی لاکٹ ،35لاکھ روپے نقد ،موبائل فونز اور ایک 30بورلائسنس یافتہ پستول لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر206/2023 جرم دفعہ392/397/34کے تحت چار نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا،مقدمہ مدعی غلام سرور نے بتایا کہ وہ پراپرٹی ڈیلر ہے اور گزشتہ 27مئی کے روز میری اہلیہ کسی کام سے باہر گئی ہوئی تھی اور جب وہ گھر آئی تو ماسی نے گھر کا گیٹ کھولا تو اسی اثناءمیں موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان گھر کے اندر داخل ہوگئے اور میری اہلیہ اور دوبیٹیوں کو یرغمال بناکر انہیں دیوار کی طرف منہ کرنے کا کہا اور کسی ہوشیاری کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی۔
کراچینارتھ کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے 7 سالہ بچے صارم قتل کیس میں زیر حراست ملزمان کی ڈی این اے رپورٹس...
کراچی سپر ہائی جمالی پل کے قریب ڈاکووںکی فائرنگ سے شہری جاںبحق ہو گیا، فائرنگ کے دیگر واقعات میںدو افراد...
کراچی دریائے سندھ بچائو تحریک نے وفاق سے دوبارہ مطالبہ کیا ہے کہ دریائے سندھ سے مزید 6نئے کینال نکالنے والے...
کراچیڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو بیرون ممالک میں ٹھیکے لینے کیلئے غیر ملکی حکومتوں کو رشوت دینے کے دروازے...
کراچی مقامی مارکیٹوں میں ڈالر 15پیسے جبکہ سونا 100روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا،منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک...
کراچی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچز کے لیے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جامع سکیورٹی پلان مرتب کر...
اسلام آبادپاکستان 3,257.7 ملین امریکی ڈالر کی آمدنی کے ساتھ ای کامرس کی 50ویں سب سے بڑی مارکیٹ بن گیا،2028 تک...
اسلام آباد سینئر سول جج اسلام آباد محمد انعام اللہ کو انکوائری کے بعد بے قصور قرار دیتے ہوئے بحال کر دیا...