کراچی (اسد ابن حسن) کاونٹر ٹیررازم ونگ اسلام أباد میں دو برس قبل درج مقدمے میں زیر حراست ملزم سے مبینہ طور پر 5 کڑوڑ ہتھیانے کی تحقیقات زیر التوا ہیں۔ ڈائریکٹر سی ٹی ڈبلیو کا جوابات دینے سے گریز۔ موصول دستاویزات کے مطابق مذکورہ ونگ میں 14جولائی 2021کو مقدمہ نمبر 11/21سب انسپکٹر محمد حسنین نے درج کیا۔ بعد میں تحقیقات انسپیکٹر محمد نعمان کو تقویض کر دی گئی۔ حیرت انگیز طور پر دو ماہ بعد ایف أئی أر میں 11اکتوبر 2021 میں قلم کے ذریعے پیکا ایکٹ کی مزید دفعات 2/3/23کا اضافہ کیا گیا۔ ایف أٔئی أر کے مطابق ہی ملزم حافظ محمد اصغر کرپٹو کرنسی کے کاروبار میں ملوث تھا۔ اس کے دفتر سے بشمار اشیاء بشمول 4کڑوڑ 82 لاکھ 93ہزار کی خطیر رقم، 300تولہ سونا اور ایک چندہ اکٹھا کرنے والی این جی او کی اسٹیمپ بھی برامد ہوئی۔ تحقیقات کے حوالے سے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اس حوالے سے مزکورہ معاملے پر موقف کے لئے سائبر کرائم ونگ اسلام أباد کے سربراہ ہمایوں سندھو سے تین یوم تک متعدد بار ان کے دونوں موبائل نمبروں پر رابطے کی کوشش کی گئی مگر نہ انہوں نے فون ریسیو کیا اور نہ ہی کال بیک کیا۔ ان کو متعلقہ سوالات واٹس ایپ پر اور نارمل میسیجز دونوں نمبروں پر بھیجے گئے مگر دیکھنے کے باوجود رپلائی کرنے سے اجتناب کیا۔
کراچینارتھ کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے 7 سالہ بچے صارم قتل کیس میں زیر حراست ملزمان کی ڈی این اے رپورٹس...
کراچی سپر ہائی جمالی پل کے قریب ڈاکووںکی فائرنگ سے شہری جاںبحق ہو گیا، فائرنگ کے دیگر واقعات میںدو افراد...
کراچی دریائے سندھ بچائو تحریک نے وفاق سے دوبارہ مطالبہ کیا ہے کہ دریائے سندھ سے مزید 6نئے کینال نکالنے والے...
کراچیڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو بیرون ممالک میں ٹھیکے لینے کیلئے غیر ملکی حکومتوں کو رشوت دینے کے دروازے...
کراچی مقامی مارکیٹوں میں ڈالر 15پیسے جبکہ سونا 100روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا،منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک...
کراچی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچز کے لیے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جامع سکیورٹی پلان مرتب کر...
اسلام آبادپاکستان 3,257.7 ملین امریکی ڈالر کی آمدنی کے ساتھ ای کامرس کی 50ویں سب سے بڑی مارکیٹ بن گیا،2028 تک...
اسلام آباد سینئر سول جج اسلام آباد محمد انعام اللہ کو انکوائری کے بعد بے قصور قرار دیتے ہوئے بحال کر دیا...