کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ یونیورسٹی کے پاس تین ایسے امتیازات ہیں جو اسے پاکستا نیت کی علامت اور قومی امیدوں کا چراغ بناتے ہیں ،تعلیم یافتہ مائیں روشن مستقبل کی بنیاد ہیں۔وہ جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے 20ویں جلسہ تقسیم اسناد ( کانووکیشن )سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے بانی یونیورسٹی مولوی ریاض الدین احمد کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوبصورت ادارہ ان کی بے لوث کوششوں کا ثمر ہے۔ مہمان خصوصی نے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات میں اسناد اور ایوارڈز تقسیم کیے جبکہ اپنے شعبوں میں اول آنے والی طالبات میں مولوی ریاض الدین احمد گولڈمیڈل تقسیم کیے، اس موقع پر یونیورسٹی کے چانسلر وجیہہ الدین احمد نے اپنےخطاب میں مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات پرزور دیا کہ وہ عملی زندگی میں اپنا ہنراورعلم منوائیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراوہ چانسلر وجیہہ الدین احمد، وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر نعیم فاروقی، کیمپس انچارج رضی الدین احمد،ڈائریکٹر فنانس ثانی احمد ،اکرم خاتون اور دیگر بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ نظامت کے فرائض رجسٹرار مس سدرہ نے سرانجام دیے۔
کراچیکام کے دوران مشین میں گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،مختلف علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں ملیں۔ تفصیلات کے...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے 4سالہ سوتیلے بیٹے کے قتل میں ملوث ملزمہ پروین برکات کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔...
اسلام آباد بچوں کی طبی سہولیات کی بہتری: جاپان کی پاکستان کیلئے خطیر گرانٹ، 2910 ملین جاپانی ین کا منصوبہ...
سڈنی فلسطینی نژاد مصنفہ کی بے دخلی پر ہنگامہ، آسٹریلیا کا معروف رائٹرز فیسٹیول منسوخ،ایڈیلیڈ فیسٹیول نے...
دوحہ فوجی تصادم خطے کے لیے تباہ کن ہوگا،امریکاایران کشیدگی پر قطر کا انتباہ، سفارتکاری ہی واحد راستہ، کسی...
کراچی فیفا ورلڈ کپ 2026 کی یادگارٹرافی کی آج بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچے گی ۔بنگلہ دیشی اخبار ’دی...
استنبول استنبول کی عدالت میں خاتون جج پر فائرنگ، سابق شوہر پراسیکیوٹر گرفتار، واقعہ عدالت کے اندر پیش آیا ،...
اسلام آباد رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کا شناختی کارڈ نادرا کی جانب منسوخ کیے جانے کا انکشاف ۔نورعالم خان...