لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں6جون تک توسیع کردی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے درخواست پر سماعت کی ۔ عمران خان اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ سماعت کے آغاز پر وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار عدالت کے باہر گاڑی میں موجود ہیں ۔جس پر فاضل جج نے کہا کہ انہیں کمرہ عدالت کے اندر ہونا چاہیے تھا جس پر عمران خان کو فوری کمرہ عدالت میں لایا گیا ۔ جسٹس انوار الحق پنوں نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کیا آپ نے درخواست گزار کو شامل تفتیش کرنے لیے نوٹس بھیجا ۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار شامل تفتیش نہیں ہوئے اس لیے تفتیش مکمل نہیں ہوئی ۔ فاضل جج نے تفتیشی افسر کو درخواست گزار کا بیان لینے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ آپ ان سے جو سوالات پوچھنا چاہتے ہیں پوچھیں ۔ سرکاری وکیل نے استدعاکی کہ بیان دیتے وقت وکیل ساتھ نہ ہوں ۔جسٹس انوار الحق نےعمران خان سے کہا کہ آپ سے جو سوالات پوچھیں جائیں آپ جواب دیں گے ۔جس پر عمران خان نے کہا کہ میں بالکل تیار ہوں ۔تفتیشی افسر نے ظل شاہ کیس میں عمران خان کو شامل تفتیش کرتے ہوئے بیان ریکارڈ کر لیا ۔ عدالت نے سماعت 6جون تک ملتوی کر دی۔
کراچی اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے پیر کو دنیا کے سب سے بڑے 20 امیر ترین افراد میں سے باہر ہونے کے بعد...
کراچی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو دوسری بار اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے اور دنیا کے تین امیر ترین...
لاہور محکمہ انٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری خزانے کو 48کروڑ روپے سے زائد نقصان پہنچانے پر سابق ڈپٹی کمشنر...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے وزارت ہا ئوسنگ وتعمیرات کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے وزارت...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش کے نئے سفیر طارق احمد نے پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ر کن مذاکراتی کمیٹی تحریک انصاف...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےمزیدکن چودہ آئی پی پیزکےساتھ نظرثانی معاہدے کئے؟دوروزقبل وفاقی کابینہ سے...