کراچی(این این آئی)نئے وفاقی بجٹ میں ای او بی آئی (ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹ انسٹی ٹیوشن)کے پینشنرز کی ماہانہ پنشن کی رقم 8500 سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جاری معاشی و مالیاتی بحران کی وجہ سے پنشن کی رقم 10 ہزار سے زائد نہیں بڑھائی جائے گی، فی الوقت پنشنرز کو 8500 روپے ماہانہ پنشن دی جارہی ہے اسی حوالے سے ای او بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ڈاکٹر جاوید شیخ نے بتایا کہ رواں مالی سال کے لئے ادارے کے بورڈ کی جانب سے کنٹری بیوشن کی مد میں 33.5 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا لیکن ادارے نے ملکی تاریخ میں پہلی بار مئی 2023ء میں ہی مقررہ کی بہ نسبت 36 ارب روپے کنٹری بیوشن میں وصولیاں کی ہیں جبکہ جون 2023 میں مزید 4 ارب روپے کنٹری بیوشن کی مد میں وصول ہوجائیں گی اس طرح سے رواں مالی کے اختتام تک ای او بی آئی کی کنٹری بیوشن کی مد میں وصولیاں مقررہ ہدف سے 30 فیصد بڑھ جائیں گی۔ڈاکٹر جاوید شیخ نے بتایا کہ ادارے میں ریٹائرمنٹس کے بعد نئی بھرتیاں نہ ہونے سے ای او بی آئی صرف 40 فیصد افرادی قوت کے ساتھ خدمات انجام دے رہا ہے، ای او بی آئی کے 90 فیصد پنشن کیسز نمٹا دئیے گئے ہیں اور ای او بی آئی کے 4 لاکھ 30 ہزار رجسٹرڈ پنشنرز کو ماہانہ 4ارب روپے سے زائد مالیت کی پنشن کی ادائیگیاں کی جارہی ہیں اس طرح سے یہ قومی ادارہ رجسٹرڈ عمر رسیدہ پنشنرز کو سالانہ پنشن کی مد میں مجموعی طور پر 52ارب روپے کی ادائیگیاں کررہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ادارے نے تمام رجسٹرڈ پنشنروں کو باقاعدہ کارڈز جاری کیے ہیں جس کے ذریعے وہ کسی بھی شہر یا علاقے میں اے ٹی ایم مشین اور دیگر ایزی پیسہ سہولیاتی مرکز سے اپنی پنشن کی رقم باآسانی نکال سکتے ہیں۔
کراچی اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے پیر کو دنیا کے سب سے بڑے 20 امیر ترین افراد میں سے باہر ہونے کے بعد...
کراچی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو دوسری بار اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے اور دنیا کے تین امیر ترین...
لاہور محکمہ انٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری خزانے کو 48کروڑ روپے سے زائد نقصان پہنچانے پر سابق ڈپٹی کمشنر...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے وزارت ہا ئوسنگ وتعمیرات کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے وزارت...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش کے نئے سفیر طارق احمد نے پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ر کن مذاکراتی کمیٹی تحریک انصاف...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےمزیدکن چودہ آئی پی پیزکےساتھ نظرثانی معاہدے کئے؟دوروزقبل وفاقی کابینہ سے...