بیماریوں کی نگرانی اور روک تھام کے موضوع پر آن لائن سیشن

03 جون ، 2023
اسلام آ با د ( جنگ نیوز) پاکستان- فیلڈ ایپیڈیمولوجی ٹریننگ پروگرام ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے جاپان-FETP کے تعاون سے "بیماریوں کی نگرانی اور روک تھام / کنٹرول میں FETPs کا کردار" کے موضوع پر ایک خصوصی آن لائن سیشن کا انعقاد کیا۔یہ سیشن پاکستان سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اور جاپان کے سفارت خانے کے تعاون سے مشترکہ طور پر منعقد کیاگیا۔سیشن کا بنیادی مقصد بیماریوں کی نگرانی، روک تھام اور کنٹرول میں، فیلڈ ایپیڈیمولوجی ٹریننگ پروگرامز کے اہم کردار کو اجاگر کرنا تھا۔
اس سپیشل سیشن کے مہمان خصوصی جاپان کے ایوان نمائندگان کے رکن مسٹر ہیتوشی کیکاواڈا تھے جو کہ خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین ، کووڈ-19 کی پالیسیوں کے انچارج، کابینہ کے دفتر کے سابق وزیر مملکت،کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ سیشن میں FETPs کے فیلوز، ماہرین صحت اور شراکت داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔