اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سکرین ٹورازم کے ذریعے پاکستان کی خوبصورت ثقافت اور تہذیب و تمدن پوری دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں، غیر ملکی فلم سازوں کو پاکستان میں عکس بندی اور فلم سازی کے شعبہ میں خصوصی رعایتوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے، پاکستانی طالب علموں کو فلم، آرٹ اینڈ کلچر میں فنی تربیت کی فراہمی کیلئے جرمن اداروں کے تعاون کے خواہاں ہیں۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں جرمنی کے سفیر ایلفرڈ گرناس سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فلم، آرٹ اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں بیبلسبرگ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ٹیلی ویژن اینڈ فلم میونک کے ساتھ اشتراک عمل کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔وزیر اطلاعات نے جرمن سفیر کو فلم اینڈ کلچر پالیسی اور اس کے تحت دی گئی مراعات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی اور پاکستان کی نجی سرکاری درس گاہوں میں تعاون سے فلم، آرٹ اینڈ کلچر کو فروغ مل سکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے جرمن این جی اوز جی آئی زیڈ اور ہانس سیڈل فائونڈیشن کی پاکستان میں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کے لئے 18 کروڑ 40 لاکھ یورو کی امداد پر جرمنی کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تغیرات کے مقابلے کے لئے بین الاقوامی کانفرنس میں 8 کروڑ 40 لاکھ یورو کی امداد کی فراہمی کا وعدہ جرمنی کی پاکستان دوستی کا ایک اور ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم کو 4 ارب ڈالر سے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت رحیم یار خان میں 58 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی...
پشاور پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو بیرون ملک سفر کی اجازت دیتے ہوئے اسکا نام...
ٹیکساس امریکی سول لبرٹیز یونین اور کئی امیگرنٹ حقوق کے حامی گروپس نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے...
برسلزیورپی یونین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ ʼبرابرʼ تجارتی پالیسی کو غلط سمت میں ایک قدم قرار...
ملتان ریلوے ملتان نے سٹیشن بغداد کے نزدیک واقع ریلوے کی دو کروڑ مالیت کی 22 مرلے زمین غیرقانونی قابضین سے خالی...
کراچیامریکا نے غیر قانونی طور پر مقیم مزید سیکڑوں بھارتی شہریوں کو ملک بدر کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 120...
لاہورسینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے جیلانی پارک میں ہارس اینڈ کیٹل شو، فلاور نمائش اور فوڈ فیسٹیول کا...
اسلام آباد کالعدم تحریک طالبا ن پاکستان کو ابھی تک افغانستان سے مالی اور لاجسٹیکل امداد مل رہی ہے پانچ ماہ...