اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) عازمینِ حج سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہیں اپنے بہترین طرز عمل سے ملکی وقار میں اضافہ کریں مشکل حالات کے باوجود مثالی انتظامات کئے ہیں عازمین اور انکے عزیر اقارب منفی پراپیگنڈے سے آگاہ رہیں ، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر آفتاب اکبر درانی نے سوشل میڈیا پر وائرل فیک نیوز کے جواب میں کہا کہ وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے حج آپریشن کے آغاز پر بھی کہا تھا کہ یہ حج تاریخی طور پر مشکل حج ہو گا کیونکہ دنیا بھر سے مسلمانوں کی بڑی تعداد حج کیلئے آ رہی ہے وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ اور انکی وزارت عازمین حج کی سیاسی، مسلکی اورعلاقائی وابستگی سے بالا تر ہو کر انکی خدمت سر انجام دیگی تاہم حج کے موقع پر بعض عناصر نے فیک نیوز پھیلا کر عازمین خصوصا ًپاکستان میں موجود انکے عزیز و اقارب کو ذہنی اذیت اور پریشانی میں مبتلا کیا تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ اس فیک پراپیگنڈا کے پیچھے پاک سعودی مثالی تعلقات ،پاکستانی حکومت کی عازمین حج کیلئے کی گئی کاوشوں کو سبوتاژ کرنا ، سیاسی مخالفت اور سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کی دھمکیوں سے اضافی سہولیات کا حصول ہے وزارت مذہبی امور کے معاونین پاکستانی عازمین کی مدد و رہنمائی کیلئےہر جگہ موجود ہیں اور تمام حالات و واقعات کا باریک بینی سے جائزہ بھی لیتے ہیں انہوں نے چند افراد کی جانب سےمذموم مقاصد کیلئے سڑک کنارے میٹرس بچھا کر تصاویر کھینچنے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی کارروائی کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر لیا ایسے افراد نہ صرف حج جیسی عالمی عبادت کے موقع پر ذاتی مفادات کیلئے انتظامیہ اور دیگر عازمین کیلئے زحمت بلکہ ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں عوام یقین رکھیں کہ وزارت مذہبی امور تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستانی عازمین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت رحیم یار خان میں 58 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی...
پشاور پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو بیرون ملک سفر کی اجازت دیتے ہوئے اسکا نام...
ٹیکساس امریکی سول لبرٹیز یونین اور کئی امیگرنٹ حقوق کے حامی گروپس نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے...
برسلزیورپی یونین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ ʼبرابرʼ تجارتی پالیسی کو غلط سمت میں ایک قدم قرار...
ملتان ریلوے ملتان نے سٹیشن بغداد کے نزدیک واقع ریلوے کی دو کروڑ مالیت کی 22 مرلے زمین غیرقانونی قابضین سے خالی...
کراچیامریکا نے غیر قانونی طور پر مقیم مزید سیکڑوں بھارتی شہریوں کو ملک بدر کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 120...
لاہورسینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے جیلانی پارک میں ہارس اینڈ کیٹل شو، فلاور نمائش اور فوڈ فیسٹیول کا...
اسلام آباد کالعدم تحریک طالبا ن پاکستان کو ابھی تک افغانستان سے مالی اور لاجسٹیکل امداد مل رہی ہے پانچ ماہ...