صدر مملکت کی براڈ کاسٹنگ کمپنی کو سکیورٹی کمپنی کے بقایاجات ادا کرنےکی ہدایت

03 جون ، 2023

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈ کاسٹنگ کمپنی کو سکیورٹی کمپنی کے 10.32 ملین روپے کے بقایاجات ادا کرنے کی ہدایت کی ہے ، شالیمار ریکارڈنگ نے سکیورٹی خدمات کے عوض ایک کمپنی کو 10.32 ملین روپے کے بقایاجات ادا کرنے تھے,شالیمار ریکارڈنگ نے مالی بحران کی وجہ سے رقم ادا کرنے سے معذوری ظاہر کی تھی, صدر نے ہدایت کی کہ سال کے اندر ماہانہ اقساط میں بقایا جات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں ، صدر مملکت نے کہا کہ اگر ضروری ہو تو سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات چھ ماہ کے اندر مجاز فورم سے منظوری لیں، صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے فیصلے کیخلاف شالیمار ریکارڈنگ کمپنی کی اپیل مسترد کر دی وفاقی محتسب نے کمپنی کو خدمات کے مد میں 10,320,800 روپے ادا کرنے کی ہدایت کی تھی۔