مئی کے ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 20فیصد کی کمی

03 جون ، 2023

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ)ملک کی ٹیکسٹائل برآمدات رواں مالی سال میں مئی کے مہینے میں 20فیصد کم ہوئیں ہیں جو کہ ایک اعشاریہ اکتیس ارب ڈالر ہے۔ جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں برآمدات کا حجم ایک اعشاریہ چونسٹھ ارب ڈالرز رہا ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے گیارہ مہینوں میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 15 فیصد کم ہوکر 15 ارب ڈالر تک رہی۔ جبکہ گزشتہ مالی سال کے اتنے ہی عرصے میں برآمدات 17 اعشاریہ 61 ارب ڈالر تھی۔ اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سے کے پہلے تین ماہ میں برآمدات درست سمت پر رواں تھیں اور گزشتہ مالی سال کے اعداد وشمار سے ایک فیصد زیادہ تھی مگر پھر ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی آنا شروع ہوگئی۔