اسلام آباد (عاطف شیرازی) گیس صارفین ایک بار پھر قیمتوں میں اضافے کیلئے تیارہو جائیں ۔اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اوسط50فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی۔اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ اوگرا کے فیصلہ کے مطابق پنجاب,کے پی اور اسلام آباد کیلئے گیس اوسطا50 فیصد مہنگی کرنے اورسندھ اور بلوچستان کیلئے گیس کا اوسط ٹیرف 45فیصد بڑھانے کی منظوری دی ہے۔ اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کی منظوری مالی سال 2023-24 کیلئے دی ہے ۔سوئی ناردرن کا ٹیرف415.11 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی ہے، اوگرا نے سوئی ناردرن کا گیس ٹیرف موجودہ 823.57روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھا کر اور اوسط ٹیرف1238.68فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی ہےجبکہ سوئی سدرن کا ٹیرف 417.23 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی ہے۔ سوئی سدرن کا موجودہ اوسط ٹیرف 933.46روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھا کر اوسط ٹیرف 1350.68روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے،ذرائع کاکہناہےکہ وفاقی حکومت نے کوئی فیصلہ نہ کیا تو 45 دن بعد اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ازخود ہوجائے گا۔
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
اسلام آ باد امریکہ ایران مذاکرات آج کو بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع کے مطا بق امریکہ ایران...
کراچی نپولین بونا پارٹ نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ "کبھی اپنے دشمن کو اس وقت مت روکو جب وہ غلطی کر رہا ہو۔"شاید اس...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو ہم جنگ جیت چکے ہیں، اگر ایران کے ساتھ...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ پاکستان کیلئے آج قابل فخر لمحہ،...
کراچی امریکی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ایران کو دفاعی ہتھیار بھیجنے کی تیاری کررہاہے، جن میں ایئر...
کراچی ایران سے مذاکرات کیلئے پاکستان آئے امریکی وزیر خارجہ ڈی جے وینس کے خصوصی طیارے کے ساتھ میری لینڈ سے...
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر...