کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لیڈر ایک ہفتے سے زیادہ جیل نہیں کاٹ سکتے،جبران ناصر کی ایف آئی آر کٹوانے میں ان کی اہلیہ کو کوئی مشکل پیش نہیں آئی، ایف آئی آر جبران ناصر کی اہلیہ کی درخواست کے مطابق درج ہوئی ہے،جبران ناصر کی اہلیہ کو حوصلہ دیا ہے،سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نواں جائزہ مکمل ہوجائے گا،آئی ایم ایف ہمارے لئے آخری آپشن ہے، جو آپشن بی کی بات کرتے ہیں وہ غلط کرتے ہیں،جب کوئی پیسے نہیں دیتا تو سب آئی ایم ایف کے پاس ہی جاتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہم نے نو مئی کے بعد پی ٹی آئی کو مذاکرات کی کوئی پیشکش نہیں کی ہے، پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے تو شہداء کے خاندانوں کے جذبات کا شکار ہو ں گے، عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی بنا کر جیسے مذاکرات کی پیشکش کی یہ طریقہ نہیں ہے، عمران خا ن نے 126دن وزیراعظم ہاؤس کے باہر کھڑے ہو کر نواز شریف کو گالیاں دیں، نواز شریف نے اس کے باوجود سانحہ اے پی ایس کے بعد عمران خان کو فون کیا، تحریک انصاف کے تکبر اور احمقانہ پن کی وجہ سے ان کا بھٹا بیٹھ گیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ایک افواہ یہ بھی ہے کہ پرویز خٹک خود وقت لے کر کسی سے ملاقات کیلئے گئے، انہوں نے منتیں کیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے معاملات طے کرادیں ہم پارٹی چھوڑ کر اپنی سیاست آگے بڑھانا چاہتے ہیں، پھر یہ انتظار کرتے رہے دوسری طرف سے گرین سگنل آیا تو پریس کانفرنس کردی۔ رانا ثناء اللہ نے کہاپرویز الٰہی کو مقدمات میں تحقیقات کا سامنا کرنا پڑے گا، تحقیقات مکمل ہوجائیں تو انہیں ضمانت مل جائے گی۔ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے زیادہ تر حصے میں ہماری پوزیشن بہت مضبوط ہے، پیپلز پارٹی کو بھی پنجاب میں مضبوط ہونے کا حق ہے، عمران خان کو پہلی مرتبہ اسٹیبلشمنٹ سے متعلق ادراک ہورہا ہے ہمیں تو تین تین بار ادراک ہوچکا ہے،پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے بہت کچھ سیکھنے کے بعد میثاق جمہوریت پر دستخط کیے تھے، عمران خان کے ساتھ جیوڈیشل اسٹیبلشمنٹ بھی ملی ہوئی تھی۔سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا حکومت پاکستان آئی ایم ایف کی تین شرائط پر عمل کررہی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ فریم ورک شیئر کردیا گیا ہے، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں فرق بھی کم کیا جارہا ہے، آئی ایم ایف کی چھ ارب ڈالر کی بیرونی فائنانسنگ کی شرط میں سے چار ارب ڈالرز کی یقین دہانی مل چکی ہے، پاکستان کا موقف ہے باقی دو ارب ڈالرز کی یقین دہانی اسٹاف لیول معاہدہ کے بعد دی جائے گی آئی ایم ایف معاہدے سے پہلے پورے چھ ارب ڈالرز کی یقین دہانی مانگ رہا ہے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف لے کر جانا آئی ایم ایف اور دنیا کیلئے بھی بہتر نہیں ہے،امید ہے کہ آئی ایم ایف تھوڑی سی لچک دکھائے گا اور مان جائے گا، حکومت بجٹ میں پرائمری سرپلس دکھادے تو آئی ایم ایف کو مطمئن ہوجانا چاہئے، آئی ایم ایف کا یہ پروگرام مکمل ہونے کے بعد فوراً نئے پروگرام میں جانا طے تھا، اگر کوئی کہتا تھا کہ آئی ایم ایف کے اگلے پروگرام میں نہیں جائیں گے تو یہ خام خیالی تھی۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا تخمینہ ہے پاکستان کو اگلے سال 35ارب ڈالرز چاہئیں، ان 35ارب ڈالرز میں سے تقریباً 10ارب ڈالرز کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے، اس کے بعد بھی ادائیگیوں کیلئے کم از کم 25ارب ڈالرز درکار ہوں گے، آٹھ نو ارب ڈالرز رول اوور ہوجائیں تب بھی 16ارب ڈالرز کی ضرورت ہوگی،پاکستان کو ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک اورآئی ایم ایف سے 12ارب ڈالرز کی فریش فنڈنگ چاہئے ہوگی، بیروزگاری اور مہنگائی کم کرنے کیلئے آہستہ آہستہ امپورٹ کھولنا ہوگی ۔ خواجہ آصف کے ٹوئٹ پر سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خواجہ آصف کی عزت کرتا ہوں انہوں نے میرے سیاسی کریئر میں بڑی مدد کی ہے ،خواجہ آصف کے ٹوئٹ پر میں نے ان کو پرائیویٹ میں جواب دیا ہے، انہوں نے مجھے پرائیویٹ میں اس کا بہت اچھا جواب دیا ہے، ، اسلام آباد جاؤں گا تو ان کے گھر پر جاکر ضرور ملوں گا۔
اسلام آ باد پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی نے مسلسل آٹھویں روز بھی ایوان میںاحتجاج جاری رکھا ، نعرے بازی کی...
اسلام آ باد جونیئر بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے افسران کی گریڈ 17سے 18میں ترقی کیلئے...
اسلام آ باد چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرزنارتھ ایس ایم نبیل نے نئے ٹیکس قانون میں جائیداد کی...
اسلام آباد پاکستان نے تیل سپلائی چین کو ڈیجیٹائز کرنے کا آغاز کردیا، غیر قانونی پیٹرول پمپس کی روک تھام...
اسلام آباد چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل حفیظ الرحمان نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو سٹار لنک کے حوالے...
اسلام آباد کیا نیشنل کرائم ایجنسی اور پراپرٹی ٹائیکون نے 190؍ ملین پائونڈز کی وطن واپسی کے معاہدے کو...
اسلام آبادپاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ اتحاد نازک دور میں داخل ہوگیا ۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری...
اسلام آباد وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو گھر سے گھر تک سہولیات کی فراہمی اور مناسک حج کی ادائیگی کے لئے...