قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اگلے ہفتے ہو گا

03 جون ، 2023

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اگلے ہفتے ہوگا۔ وزیر اعظم ہا ئوس کے ذ رائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا جا ئے گا بالخصوص نو مئی کو دفاعی و سر کاری تنصیبات پر حملوں اور جلا ئو گھیرائو کے واقعات کے ملزموں کے خلاف کا روائی کا بھی جائزہ لیا جا ئے گا۔