سی آئی سربراہ نے گزشتہ ماہ چین کا خفیہ دورہ کیا تھا، امریکی عہدیدار

03 جون ، 2023

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکا کے ایک عہدیدار نے جمعہ کے روز بتایا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ ولیم برنز نے گزشتہ ماہ چین کا خفیہ دورہ کیا تھا، اس دورے کا مقصد بیجنگ کیساتھ بات چیت کے راستے تلاش کرنا تھا کیوں کہ دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔ امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ برنز نے گزشتہ ماہ بیجنگ کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے اپنی چینی ہم منصبوں کیساتھ ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس سطح پر بات چیت کی بحالی پر زور دیا۔