انسدادِ دہشت گردی کیس، خدیجہ شاہ سمیت 7 خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع

03 جون ، 2023

لاہور (کورٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ میں خدیجہ شاہ سمیت سات خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ خواتین کی شناخت پریڈ مکمل ہوچکی ہے مگر ابھی رپورٹ مرتب نہیں ہوئی شناخت پریڈ رپورٹ ہفتے کو پیش کی جائے گی عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرلیا خواتین ملزمان میں خدیجہ شاہ ،صنم جاوید ،طیبہ راجہ اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر شامل ہیں عدالت پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کی گرفتار خواتین نے.میڈیا کےلئے. سوالات پر جواب دیا کہ جیل میں کوئی زیادتی نہیں ہوئی اس سے زیادہ کیا زیادتی ہوسکتی یے کہ ہمیں بے گناہ جیل مین رکھا،انہوں نے جس طرح گھر پر دھاوا بھولا کیا وہ قابل مزمت نہیں ہے.تفتیشی افسر انسپکٹر محمد سرور نے ملزمان کو پیش کیا۔