اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے تو مزید 3ارب ڈالر ڈالر مل جائیں گے، وزارت خزانہ

03 جون ، 2023

اسلام آباد ( آن لائن ) وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے تو 3 ارب ڈالر مزید مل جائیں گے، آئی ایم ایف سے دوبارہ مسلسل رابطے میں ہیں، ہمارے پاس آئی ایم ایف کے سوا دوسرا کوئی آپشن نہیں ہے۔ذرائع وزات خزانہ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو 6 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کیلئے شرائط میں نرمی کی درخواست دی تھی کہ چھ ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی شرط ختم کی جائے جس پر آئی ایم نے پاکستان کی اس درخواست کو مسترد کردیا ہے اور شر ائط میں نرمی کے حوالے سے صاف جواب دید یا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے تین ارب ڈالر کی بیرونی فنانسگ کی گارنٹی دی ہوئی ہے ،چین ، سعودی عرب اور امارات نے پاکستان کے لیے ضمانت دی تھی، عالمی بینک اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے بھی امداد کی حامی بھری،حکام کے مطابق پاکستان کے تمام تر اقدامات کے باجود آئی ایم ایف مطمئن نہیں ہوا اور کہہ رہا ہے کہ پاکستان تین ارب ڈالر دوست ممالک سے لا کر دکھائیں،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے نہ شرائط نرم کیں نہ پاکستان بجٹ سٹریٹیجی پیپر کرسکا، اپریل میں تیار ہونیوالا سٹریٹیجی پپیر بجٹ سے 8 دن پہلے تک بھی تیار نہ ہوا، معاشی حالات اور آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے بجٹ سٹریٹیجی پیپر میں تاخیر ہوئی ہے ۔