اسلام آباد (کامرس رپورٹر )وزیر خزانہ سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے تاجروں کے مسائل حل کرنے اورنئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تاجروں کی تجاویز کو شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہےوزیر خزانہ نے یہ یقین دہانی ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں محمد نعیم میر کی قیادت میں آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد سے ملاقات میں کرائی ،ملاقات میں بجٹ تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا وفد نے وزیر خزانہ کو ملک کے تاجر وں کے مسائل سے آگاہ کیا وزیر خزانہ نے تاجر برادری کو مسائل حل کرنے اور انکی تجاویز پر بجٹ میں غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ، وزیر خزانہ نے تاجر برادری کی طرف سے اپنے حصہ کے ٹیکسز قومی خزانہ میں جمع کرانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ملکی معیشت کیلئے اضافی ریونیو اکٹھاکیا جا سکے انہوں نے کہا کہ حکومت تاجربرادری اور بزنس کمیونٹی کی معیشت کیلئے خدمات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے عوام اور تاجروں پر بوجھ ڈالے بغیر بزنس فرینڈلی بجٹ پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے حکومت تاجروں کو کاروبار کرنے میں ہر ممکن سہولت فراہم کریگی ، وفد نے یقین دلایا کہ تاجر برادری معیشت کی بحالی اور بجٹ کے اہداف پورا کرنے میں بھرپور تعاون کریگی،وزیرخزانہ نے کہاکہ ملک میں کاروبار اورسرمایہ کاری کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں ملک کو مشکل اقتصادی صورتحال کاسامنا ہے تاہم ماضی کی طرح ان مشکلات پرقابو پاکرملک کوپائیدار نمو کی راہ پرگامزن کرنے میں کامیاب ہونگے حکومت تاجروں اور سرمایہ کاروں سمیت تمام شراکت داروں کے تعاون سے مشکل صورتحال پرقابوپانے میں کامیاب ہو گی،اقتصادی چیلنجز کے باوجود حکومت عوام کوریلیف فراہم کرنے میں پرعزم ہے گزشتہ دوہفتے کے دوران دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہےایل پی جی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی، حکومت گنجائش کے مطابق عوام کوریلیف فراہم کر رہی ہے وفد نے مسائل سننے اوربجٹ میں تاجروں کی تجاویز کوشامل کرنے پروزیر خزانہ کاشکریہ اداکیا اورتاجربرادری کی جانب سے حکومتی پالیسیوں کی حمایت کا یقین دلایا وفد نے آئندہ بجٹ کیلئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں جن کاوزیر خزانہ نے خیرمقدم کیا۔
اسلام آ باد پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی نے مسلسل آٹھویں روز بھی ایوان میںاحتجاج جاری رکھا ، نعرے بازی کی...
اسلام آ باد جونیئر بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے افسران کی گریڈ 17سے 18میں ترقی کیلئے...
اسلام آ باد چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرزنارتھ ایس ایم نبیل نے نئے ٹیکس قانون میں جائیداد کی...
اسلام آباد پاکستان نے تیل سپلائی چین کو ڈیجیٹائز کرنے کا آغاز کردیا، غیر قانونی پیٹرول پمپس کی روک تھام...
اسلام آباد چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل حفیظ الرحمان نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو سٹار لنک کے حوالے...
اسلام آباد کیا نیشنل کرائم ایجنسی اور پراپرٹی ٹائیکون نے 190؍ ملین پائونڈز کی وطن واپسی کے معاہدے کو...
اسلام آبادپاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ اتحاد نازک دور میں داخل ہوگیا ۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری...
اسلام آباد وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو گھر سے گھر تک سہولیات کی فراہمی اور مناسک حج کی ادائیگی کے لئے...