لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب میں انتخابی مفاہمت کیلئے پیپلزپارٹی نے ق لیگ سے رابطہ کیا ہے اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ا لیکشن اعلان کے بعد بات کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔حکومتی اتحادی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے قائدین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کے درمیان گزشتہ رات ملاقات ہوئی جس میں سیاسی معاشی ،آئینی صورت حال اور 9 مئی کے بعد پیدا ہونے والے حالات کا جائزہ لیا اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا، چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ہونے والی ملاقات میں سابق گورنر چوہدری محمد سرور چوہدری سالک اور شافع حسین بھی موجود تھے ، جناح ہاؤس، شہداء کے مجسموں اور فوجی املاک کو نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان میں ملوث دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دینے اور بے گناہ گرفتار کارکنوں کو معاف کرنے کا کہا گیا دونوں جماعتوں کے قائدین نے نے آئندہ قومی بجٹ اور بعد میں ممکنہ عام انتخابات کی صورتحال پر بھی غیر رسمی بات چیت کی اور قومی اور صوبائی اسمبلی کے کچھ حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر انتخابات کے اعلان کے بعد بات کرنے پر اتفاق کیا ،چوہدری شجاعت حسین نے کہا اس وقت ملک سیاست سے زیادہ مقدم ہے ملک ہے تو سیاست رہے گی سب سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ملک کو معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنا ہے کسی ایک جماعت یا حکومت کے بس کی بات نہیں رہی ، سیاسی رنجشوں کو ذاتی دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے ، مہنگائی آسمان پر ہے عوام بہت تنگ ہیں اس لیے قومی بجٹ غریب کے لیے ٹیکس فری ہونا چاہیے انہوں نے مشورہ دیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ اور مہنگائی کو کم سے کم کرنے کے اقدامات کرنا بجٹ میں حکومت کی اولین ترجیح ہونا چاہیئے۔
اسلام آ باد پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی نے مسلسل آٹھویں روز بھی ایوان میںاحتجاج جاری رکھا ، نعرے بازی کی...
اسلام آ باد جونیئر بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے افسران کی گریڈ 17سے 18میں ترقی کیلئے...
اسلام آ باد چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرزنارتھ ایس ایم نبیل نے نئے ٹیکس قانون میں جائیداد کی...
اسلام آباد پاکستان نے تیل سپلائی چین کو ڈیجیٹائز کرنے کا آغاز کردیا، غیر قانونی پیٹرول پمپس کی روک تھام...
اسلام آباد چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل حفیظ الرحمان نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو سٹار لنک کے حوالے...
اسلام آباد کیا نیشنل کرائم ایجنسی اور پراپرٹی ٹائیکون نے 190؍ ملین پائونڈز کی وطن واپسی کے معاہدے کو...
اسلام آبادپاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ اتحاد نازک دور میں داخل ہوگیا ۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری...
اسلام آباد وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو گھر سے گھر تک سہولیات کی فراہمی اور مناسک حج کی ادائیگی کے لئے...