آج 200 بھارتی ماہی گیروں اور 3 سویلین قیدیوں کو رہا کرینگے ،وزیر خارجہ

03 جون ، 2023

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان آج 200 بھارتی ماہی گیروں اور 3 سویلین قیدیوں کو رہا کر ے گا۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا کہ اس سے قبل 198 بھارتی ماہی گیروں کو اس سال 12 مئی کو وطن واپس بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کی انسانی ہمدردی کے معاملات پر سیاست نہ کرنے کی پالیسی کے مطابق ہے،ہمیں ہمدردی کو سیاست پر ترجیح دینی چاہیے۔