بجٹ تیاری ،وزارتِ خزانہ افسران و عملے کی ہفتہ وارتعطیلات منسوخ

03 جون ، 2023

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے تناظر میں وزارتِ خزانہ کے افسران اور عملے کی ہفتہ وار تعطیلات منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ 10جون تک دفتری اوقات کار میں بھی غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے، اِس ضمن میں وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق وزارتِ خزانہ کے افسران اور عملہ تین جون ہفتہ اور چار جون اتوار کو بھی کام کرے گا جبکہ افسران کے دفتری اوقات کار صبح ساڑھے 7 سے شام 6 بجے تک کر دیئے گئے ہیں۔