امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے

03 جون ، 2023

ریاض (شاہدنعیم ) امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا دورہ ایسے وقت ہورہا ہے جب سعودی عرب اور امریکا دونوں جدہ میں جاری مذاکرات میں سوڈان کے متحارب جرنیلوں کے درمیان پائیدار جنگ بندی کی کوشش کر رہے ہیں۔