بینکوں سے54ارب روپے قرض معافی پر ازخود نوٹس، سماعت کیلئے مقرر

03 جون ، 2023

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے بینکوں سے 54 ارب روپے قرض لے کر معاف کروانے والے 222 افراد کیخلاف سترہ سال قبل لیا جانے والا ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل تین رکنی بنچ بدھ 7 جون کو 54 ارب روپے قرضہ معافی کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا،رجسٹرار آفس نے اس حوالے سے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں،یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے بینکوں سے قرض معاف کرنے والے 222 افراد کے خلاف 2007 میں از خود نوٹس لیا تھا۔