اسلام آباد(صالح ظافر) ملک کی سیاسی صورتحال میں ہونے والی تبدیلیوں اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے وزیراعظم نے شہباز شریف نے حکمران اتحاد کی جماعتوں کا ایک اجلاس بلالیا ہے ۔یہ اجلاس وزیراعظم کی انقر ہ سے واپسی کے فوراً بعد آئندہ ہفتے کے آغاز پر ہوگا جس میں وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ مشرق بعید کے ملک گئے ہوئے مولانا فضل الرحمن بھی واپس آکر جبکہ نواز شریف ذوم میٹنگ کے ذریعے اس میں شریک ہوں گے۔اس کے علاوہ وزیرخزانہ اسحق ڈار اور وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث بھی اجلاس میں موجود ہوں گے۔ دریں اثنا کچھ سیاسی ذرائع یہ قیاس آرائیاں بھی کررہے ہیں کہ وزیراعظم انقرہ سے واپسی سے پہلے ایک مرتبہ نوازشریف سے مشاورت کےلیے لندن بھی جائیں گے تاہم جب اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے پوچھا گیا تو انہوں نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔ مزید برآں قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آئندہ جمعرات کو ہوگا اور اس میں شرکت کےلیے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو دعوت دے دی گئی ہے۔ این ای سی کے اس اجلاس میں بجٹ اہداف اور مختلف پروگرامز کی منظوری دی جائے گی۔
اسلام آ باد پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی نے مسلسل آٹھویں روز بھی ایوان میںاحتجاج جاری رکھا ، نعرے بازی کی...
اسلام آ باد جونیئر بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے افسران کی گریڈ 17سے 18میں ترقی کیلئے...
اسلام آ باد چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرزنارتھ ایس ایم نبیل نے نئے ٹیکس قانون میں جائیداد کی...
اسلام آباد پاکستان نے تیل سپلائی چین کو ڈیجیٹائز کرنے کا آغاز کردیا، غیر قانونی پیٹرول پمپس کی روک تھام...
اسلام آباد چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل حفیظ الرحمان نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو سٹار لنک کے حوالے...
اسلام آباد کیا نیشنل کرائم ایجنسی اور پراپرٹی ٹائیکون نے 190؍ ملین پائونڈز کی وطن واپسی کے معاہدے کو...
اسلام آبادپاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ اتحاد نازک دور میں داخل ہوگیا ۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری...
اسلام آباد وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو گھر سے گھر تک سہولیات کی فراہمی اور مناسک حج کی ادائیگی کے لئے...