اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ دیواریں پھلانگ کر لوگوں کو بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے۔ہائی کورٹ میں عمر ایوب خان کے گھر چھاپہ اور فیملی کو ہراساں کرنے کے خلاف اہلیہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمر ایوب کے کم عمر بیٹے کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، اسے ہراساں کرنے سے روکا جائے۔عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ جو ایف آئی آر میں نامزد ہے اسے بے شک گرفتار کریں یوں کسی اور کو ہراساں نہ کیا جائے، ایسے دیواریں پھلانگ کر لوگوں کو بلاوجہ تنگ نہ کریں۔ایس ایس پی آپریشنز نے یقین دہانی کرائی کہ عدالتی حکم کی تعمیل ہو گی۔اسٹیٹ کونسل نے بتایا کہ درخواست گزار کے خلاف10 مئی کو ایف آئی آر درج ہوئی ، جس کی کاپی منسلک ہے، تمام قانونی کارروائی پوری کی گئی، چھاپہ مارنے سے قبل سرچ وارنٹ بھی موجود تھے۔عدالت نے متعلقہ دستاویزات درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...