اسلام آباد(صباح نیوز)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کے حوالے سے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں پر مشکل حالات آتے رہتے ہیں، اس پر بہت زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔وکیل پی ٹی آئی انور منصور کاکہنا تھا کہ نا معلوم افراد دفتر سے سارا ریکارڈ اْٹھا کر لے گئے ،دفاتربند اور عہدیدارروپوش ہیں ،بغیر ریکارڈ کے کیا دلائل دیں؟ کمیشن نے انور منصور کو جواب جمع کرانے کےلئے مزید ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی ۔ منگل کو چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ممبرالیکشن کمیشن سندھ نثار احمد درانی، ممبرالیکشن کمیشن بلوچستان شاہ جتوئی، ممبرالیکشن کمیشن پنجاب بابرحسن بھروانہ اور ممبرالیکشن کمیشن خیبر پختونخوا جسٹس (ر)اکرام ا خان پر مشتمل پانچ رکنی بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کی غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کے حوالے سے کیس کی سماعت کی ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے توسط سے پارٹی کو غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کی ضبطگی کے حوالے سے نوٹس جاری کررکھا ہے۔ دوران سماعت پاکستان تحریک انصاف کے وکیل انور منصور خان نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس وقت ایک سیاسی جماعت پر زمین بہت زیادہ تنگ کردی گئی ، نامعلوم افراد ہمارے آفس سے تمام ریکارڈ اٹھا کر لے گئے ، اس وقت معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے،پی ٹی آئی کے دفاتربند اور عہدیدارروپوش ہو چکے ہیں، ریکارڈ کے حصول کے لئے مختلف سورسز سے کوشش کررہا ہوں، ہم نے بیرون ملک سے بھی مزید ریکارڈ منگوایا تھا، ریکارڈ کی عدم موجودگی پر کیا دلائل دوں؟چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکندرسلطان راجہ نے کہا ہے کہ یہ کیس ممنوعہ فنڈنگ کی ضبطگی سے متعلق ہے، الیکشن کمیشن نے حقائق کی بنیاد پر مرکزی کیس پرحتمی فیصلہ سنا دیا،اگرمرکزی کیس کافیصلہ چیلنج کرنا ہے تومتعلقہ فورم سے رجوع کریں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں پر اس طرح کے حالات آتے رہتے ہیں،اس پر بہت زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، 10ماہ ہو گئے ابھی تک پی ٹی آئی نے جواب جمع نہیں کردوایا، پی ٹی آئی وکیل کا بیان ایک بہانہ ہے۔انورمنصور خان نے جواب جمع کروانے کے لئے مزیدایک ماہ کا وقت دینے کی استدعا کی۔ اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس کیس کو غیر معینہ مدت تک تو ملتوی نہیں کرسکتے۔چیف الیکشن کمشنر نے انورمنصورخان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تحریری طور پر بتادیں کہ ریکارڈ نہیں مل رہا توفیصلہ سنادیتے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انورمنصور خان کو جواب جمع کروانے کے لئے چار ہفتے کا وقت دینے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6جولائی تک ملتوی کردی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...