کراچی(این این آئی)برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے وفد نے پاکستان کے 3بڑے ایئرپورٹس کا سیکورٹی آڈٹ مکمل کرلیا، وفد نے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کی سیکورٹی آڈٹ مکمل کرلیا ہے، برطانوی ٹیم نے ایئرپورٹس کی سیکورٹی آڈٹ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ روانہ ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے وفد نے پاکستان کے ایئرپورٹ پر سیکورٹی سے متعلق اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ برطانوی ٹیم نے اسسمنٹ پروگرام کے تحت ایئرپورٹس کی سیکورٹی سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا، سی اے اے ٹیم نے برطانوی ٹیم کو ایئر پورٹس پر کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ برطانوی ٹیم نے اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر سیکورٹی کا آڈٹ کیا، اس دوران وفد نے فلائٹ کچن،گراونڈ ہینڈلنگ سمیت دیگر شعبہ جات کا بھی آڈٹ کیا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...