کوئٹہ(نیوز ایجنسیاں)کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، مقتول سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ایک مقدمے میں درخواست گزار تھے۔تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق شر کو کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ پر عاق چوک کے قریب گھر سے عدالت جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔سر اور سینے میں گولیاں لگنے سے ان کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں۔عبدالرزاق شر نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کے خلاف بطور وزیراعظم آئین توڑنے پر آرٹیکل چھ کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کر رکھی تھی۔ایس پی شفقت جنجوعہ کا کہنا ہے کہ ورثا پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی سول اسپتال سے لاش اپنے ہمراہ لے کر چلے گئے۔ پولیس نے عینی شاہدین کے حوالے سےبتایا کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے ایئرپورٹ روڈ پر سینئر وکیل عبدالرزاق شر کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ورثا کی درخواست پر پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا تاہم چیک کرنے سے معلوم ہوا کہ انہیں مجموعی طور پر 16 گولیاں لگی ہیں جو دائیں اور بائیں جانب سے فائر کی گئی تھیں۔عبدالرزاق شر ایڈووکیٹ کو سینے، پیٹ اور گردن میں گولیاں لگیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے نے ہدایت کی کہ واقعے کا تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر فوری رپورٹ پیش کی جائے اور ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...