غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونیوالے 8افغانی کراچی سے گرفتار

07 جون ، 2023

کراچی(این این آئی)غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 8افغان باشندوں کو کراچی سے گرفتار کر کے ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے لنک روڈ مچھر کالونی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ افغان باشندے ہیں جو غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔ایس ایس پی سہراب گوٹھ چوہدری سہیل فیض کے مطابق گرفتار ملزمان کے نام سلیم، امان اللہ، جہانگیر، جمعہ دین، رفیق، نوید، سعید امان اور سہیل ہیں جن کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔