اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔گزشتہ روز فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پانچ رکنی کمیشن نے کی۔سماعت کے دوران معاون وکیل نے کہا کہ وکیل فیصل چوہدری سیشن کورٹ اسلام آباد میں مصروف ہیں۔کمیشن کے ممبر اکرام اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بھی کورٹ ہے، ہم وکلاء کا انتظار تو نہیں کر سکتے۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن 28 فروری سے آج تک 6 سماعتیں کر چکا ہے، فواد چوہدری تاحال اس کیس میں الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔معاون وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن تھوڑا انتظار کرے، وکیل فیصل چوہدری پیش ہو جائیں گے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وقفے تک وکیل پیش نہیں ہوتے تو پھر الیکشن کمیشن کارروائی آگے بڑھائے گا، وکیل پیش نہیں ہوتے تو فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کریں گے۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کیا ۔وقفے کے بعد بھی وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو شوکاز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری کی جانب سے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...