کراچی(این این آئی) کراچی میں کئی سال کے تعطل کے بعد میئر کا انتخاب 15جون کو ہوگا ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سمیت کئی ادارے کراچی کے ماتحت ہوں گے جبکہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکا چیئرمین بھی میئرہوگا،سندھ اسمبلی میں میئر کراچی کو مزید با اختیار بنانے کے بل پر کام جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق کئی سال کے تعطل کے بعد کراچی کے میئر کا انتخاب 15جون کو ہو گا ۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے امیر کراچی حافظ نعیم میئر کے عہدے کے امیدوار ہوں گے جن کی پی ٹی آئی کی جانب سے حمایت کا اعلان کیا جا چکا ہے تاہم کوئی بھی جماعت تنہا اپنا میئر لانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ اس وقت سندھ اسمبلی میں میئر کراچی کو مزید با اختیار بنانے کے بل پر کام جاری ہے۔میئر کراچی کے ماتحت جو ادارے ہوں گے ان میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ہوگا جبکہ سولڈ ویسٹ کا چیئرمین بھی میئر کراچی ہوگا۔کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے سربراہ بھی میئر کراچی ہوں گے جب کہ سولڈ ویسٹ ریجنل کا چیئرمین متعلقہ ڈویژن کا میئر ہوگا۔بلڈنگ کنٹرولز متعلقہ میئرز کو رپورٹ کریں گے جب کہ واسا حیدرآباد کا ایکس آفیشیو چیئرمین میئر حیدرآباد ہوگا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...