حکومت کے 13 ماہ میں قرض میں15,600ارب اضافہ ہوا، اسد عمر

07 جون ، 2023

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کا قرض اس حکومت کے صرف 13 ماہ میں 15,600 ارب کا اضافہ ہوا ہے ۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں مرکزی حکومت کے قرض میں ماہانہ 425 ارب کا اضافہ ہوا اور اس حکومت میں اس قرض میں 1200 ارب کا ماہانہ اضافہ ہوا ہے ۔ سے قرض میں اضافہ۔ ہر لحاظ سے بدترین معاشی تباہی ہے۔یعنی تین گنا زیادہ تیزی سے قرض میں اضافہ۔ ہر لحاظ سے بدترین معاشی تباہی ہے۔