اسلام آباد (صباح نیوز)پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے والد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا۔پی اے سی کے چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔پبلک اکائونٹس کمیٹی نے افضل چن کی گرفتاری کو قانون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے 3 دن میں رپورٹ طلب کر لی۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ افضل چن کو رات 12 بجے بلاوجہ گرفتار کیا گیا، 85 سال کے افضل چن 9 مئی کے واقعہ میں ملوث نہیں۔نور عالم خان نے کہا کہ افضل چن سیاست یا ریاست مخالف سرگرمیوں میں بھی ملوث نہیں، ندیم افضل چن کے والد چل پھر بھی نہیں سکتے، ان کو ہراساں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ افضل چن کو گرفتار کر کے ان کی بے عزتی کی گئی۔پی اے سی نے خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھا دیئے۔نور عالم خان نے کہا کہ کے پی کے پولیس ملزمان کے خلاف کچھ نہیں کر رہی، ریڈیو پاکستان اور پشاور قلعہ پر حملہ کرنے والوں کو پکڑا جائے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...