پی ٹی آئی ایم این اے راجہ خرم نواز کی ضمانت میں 10جون تک توسیع

07 جون ، 2023

اسلام آباد (این این آئی)انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس میں راجہ خرم نواز کی 10جون تک ضمانت میں توسیع کردی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جوادعباس نے کیس کی سماعت کی۔راجہ خرم نواز اپنے وکیل سردار مصروف خان کے ہمراہ ایٹی سی پیش ہوئے۔ وکیل سر دار مصروف خان نے کہاکہ تفتیشی افسر سے پوچھا جائے کہ راجہ خرم نواز تفتیش میں درکار ہیں یا نہیں؟ ۔ جج نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کیا کہ راجہ خرم نواز تفتیش میں مطلوب ہیں یا مقصود؟ ۔تفتیشی افسر نے کہاکہ اسپیشل پراسیکیورٹر زاہدآصف کی والدہ کاانتقال ہوگیاہے،راجہ خرم نواز کے خلاف کیس میں جے آئی ٹی بھی عدالت میں موجود نہیں۔ جج نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کیا کہ تفتیشی افسر آپ ہو، تفتیش آپ نے کرنی ہے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے راجہ خرم نواز کی 10 جون تک ضمانت میں توسیع کردی،آئندہ سماعت پر راجہ خرم نواز کی ضمانت کنفرمیشن پر دلائل طلب کرلیے گئے۔