رواں سال پہلی بار پاکستانی آم زمینی راستے سے چین پہنچیں گے

07 جون ، 2023

بیجنگ(آئی این پی)رواں سال پہلی بار پاکستانی آم زمینی راستے سے چین پہنچیں گے ، ملتان سے تاشقرغان تک تقریباً 6 دن لگیں گے۔ لاجسٹکس کمپنی صکے سی ای او نے چائنا اکنامک نیٹ کو انٹرویو میں بتایا کہ ہم اس سال 10 جون کے بعد زمینی راستے سے سنکیانگ کو پاکستانی آم برآمد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔ سنکیانگ میں طیب نے سی ای این کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے کراچی سے چین کے کاشغر تک زمینی راستے سے کنٹینرائزڈ سمندری خوراک کا پہلا کارگو بھیجنے میں کامیابی کے بعد کراچی میں قائم کمپنی چونسہ آموں کو پاکستان کے آم پیدا کرنے والے بڑے شہر ملتان سے شاہراہ قراقرم کے ذریعے تاشقرغان منتقل اور دوسرے شہروں میں بھیجا جائے گا۔