جنوبی ویرستان،ریموٹ کنٹرول بم دھماکا،2افراد جاں بحق

07 جون ، 2023

پشاور (این این آئی)جنوبی ویرستان کی تحصیل سرویکئی کے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ۔ڈی پی او جنوبی وزیرستان شبیر حسین شاہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔ریسکیو اہلکاروں نے جائے دھماکا پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا۔جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔