لاہور ہائیکورٹ،عدم پیروی پر مراد سعید کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج

07 جون ، 2023

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس انوار الحق پنوں نےعدم پیروی پرتحریکانصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کردی، مراد سعید کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا، درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ زیر تفتیش تمام کیسز کی تفصیلات فراہم کرنیکا حکم دیا جائے۔