190 ملین القادر ٹرسٹ کرپشن کیس موٹر رجسٹریشن اتھارٹی نے تمام تر تفصیلات جمع کر کے نیب کو بھجوا دیں

07 جون ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر)190 ملین القادر ٹرسٹ کرپشن کیس کا معاملہ، تحریک انصاف کے رہنماؤں کے نام پر کتنی گاڑیاں رجسٹرڈ محکمہ ایکسائز کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی نے تمام تر تفصیلات جمع کر کے نیب کو بھجوا دیں ۔قومی احتساب بیورونیب نےلاہور سمیت پنجاب بھر سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے تفصیلات مانگی تھیں جو فراہم کر دی گئی سب سے زیادہ 22 گاڑیاں فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے نام پر رجسٹرڈ ہیں جبکہ فواد چودھری کےنام پر 1،شہزاد اکبر کے نام پر 2گاڑیاں رجسٹرڈ اور شفقت محمود کے نام پر 4،عمر ایوب کے نام پر ایک گاری رجسٹرڈ ہے نیب نے کرپشن کیس کی تحقیقات کیلئے محکمہ ایکسائز سے تفصیلات مانگی تھیں تمام دفاتر سے تفصیلات جمع کر کے نیب کو بھجوا دی گئیں ہیں ۔