الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے 47 ارب روپے مانگ لئے

07 جون ، 2023

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات کیلئے حکومت سے 47 ارب روپے کے فنڈز مانگ لئے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں عام انتخابات کا معاملہ پر الیکشن کمیشن نے 47 ارب روپے بھی مانگ لئے،حکومت نے بجٹ میں 47 ارب روپے فراہم کئے تو ہی عام انتخابات ممکن ہو سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے عام انتخابات کیلئے سکیورٹی بھی فراہم کرنی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کیلئے تیار ہے تاہم انتخابی ادارے کو صرف مالی وسائل درکار ہیں۔