چیئرمین PTIکی آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیخلاف درخواست پر اعتراضات

07 جون ، 2023

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نو مئی کی دہشت گردی کے سویلین ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل چلانے کے خلاف دائر کی گئی آئینی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی ہے ،رجسٹرار آفس کے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا ہے جبکہ یہ بھی نہیں بتایا ہے کہ اس کے کون سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا ہے کہ درخواست گزار نے آئین کے آرٹیکل 184 تین کا اختیار استعمال کرنے کی وجوہات واضح نہیں کی ہیں جبکہ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم اور وزرائے اعلی کو فوجداری نوعیت کے مقدمات میں فریق نہیں بنایا جا سکتا ہے،رجسٹرار آفس نے یہ عتراض بھی لگایاہے کہ ایک درخواست کے اندر ایک سے زائد استدعائیں کی گئی ہیں ۔