جوڈیشل کمیشن آج بلوچستان،پشاور کے 8ججزمستقل کرنے یانہ کرنیکافیصلہ کریگا

07 جون ، 2023

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج بدھ کومنعقد ہوگا جس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے پانچ ایڈیشنل ججوں جبکہ پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججوںکی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد انہیں مستقل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا ، اجلاس کی صدارت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کریں گے ،اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے جن پانچ ایڈیشنل ججوں کے ناموں پر غور کیا جائے گا ،ان میں جسٹس اقبال احمد کانسی، جسٹس شوکت رخشانی، جسٹس گل حسن ترین، جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس سردار احمد حلیمی شامل ہیں جبکہ پشاور ہائیکورٹ کے جن تین ایڈیشنل ججوں کے ناموں پر غور کیا جائے گا ان میں جسٹس شاہد خان، جسٹس خورشید اقبال اور جسٹس فضل سبحان شامل ہیں ۔