کراچی ( سہیل افضل ) ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کراچی نے اربوں روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں معروف ٹیکس کنسلٹنٹ حسن علی کو مرکزی ملزم قرار دیتے ہوئے ایف آئی آر میں ان کو نامزد کردیا ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ ملزم نے جعلی سیلزٹیکس انوائسز کے ذریعے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا، ٹیکس کنسلٹنٹ حسن علی بادامی نے اپنے ملازم اور رشتہ دار کے نام پر کمپنیاں رجسٹرڈ کرا رکھی تھیں، ملزم کاروباری برادی کوسیلز ٹیکس ریٹرن بھر کر دیتا تھا اور ان کے ڈیٹا کو بھی اپنے فائدے کے لئے استعمال کر تا تھا ،ایک کمپنی ایس جی ایم میٹلز جس سے کروڑوں روپے کے مال کی خریداری ظاہر کی گئی، اس کا ایڈریس سائٹ ایریا نوری آباد تھا جب ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم اس ایڈریس پر پہنچی تو فیکٹری تو دور کی بات ہے وہاں توکوئی تعمیر ہی نہیں تھی نہ اس پلاٹ پر بجلی منظور تھی نہ ہی گیس ہے ، اسی طرح دیگر کمپنیاں بھی جعلی ایڈریس پر صرف کاغذوں پر بنی ہوئی تھیں ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جمع کرائے جانے والے عبوری چالان میں بتایا گیا ہے کہ علی رضا ولد غلام حسین جمانی برادرز اور عامر لاٹ ولد سلمان حبیب لاٹ آف ژیلو کیم (Xylochem) کو گرفتار کیا جا چکا ہے ،عثمان ولد محمد ہاشم نے ضمانت کرالی ہے جبکہ حسن علی بادامی اور نادر علی مفرور ہیں ،انھیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،چالان کے مطابق حسن علی بادامی نے ہی اپنے ایک ملازم کے نام پر کمپنی رجسٹرڈ کرائی اس کے نام پر بینک اکاونٹ کھولا اور چیک بک پر دستخط کرا کے چیک بک اپنے پاس رکھ لی ، ملزم اپنے اس ملازم کو اضافی 20ہزار روپے ماہانہ دیتا تھا ،ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کاروباری برادی کوسیلز ٹیکس ریٹرن بھر کر دیتا تھا اور ان کے ڈیٹا کو بھی اپنے فائدے کے لئے استعمال کر تا تھا ،ملزم نے ملک بھر کی کمپنیوں کو جعلی انوائسز فروخت کیں ہیں، جنگ نےملزم حسن علی بادامی کا موقف جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ ان کا دفتر سیل ہے اور ملزم مفرور ہے ان کے رابط نمبر بند ہیں۔
کراچی لبنان کے دارالحکومت بیروت سے حامد میر نے جیو کے پروگرام’’ کیپٹل ٹاک‘‘ کا دوسرا پروگرام کیا۔ جنگ کے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ نے قومی پرچم نذر آتش کیا،...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہو گی، 14 سے 16 اکتوبر...
صوابی صوابی کے پہاڑی علاقے گدون امازئی کے گاؤں گندف بار کلی میں پاکستان ائیر فورس کا تربیتی جہاز فنی خرابی...
اسلام آبادتازہ ترین منظر نامے کے مطابق آئی پی پیز نے بجلی خریدنے کے معاہدوں کے خاتمے کی دستاویزات پر...
اسلام آباد سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ ٹو کیس کے ملزمان بانی...
اسلام آبادوفاقی کابینہ نے فلسطین اور لبنان میں اسرائیل کی بربریت سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے "وزیراعظم...
کراچیکیا پاکستان فروری میں آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا اور بھارتی کرکٹ ٹیم لاہور کا سفر کرے گی ؟...