معروف پاکستانی ڈیزائنرکے کیس کو فالو کررہے ہیں، امریکا

07 جون ، 2023

واشنگٹن(واجد علی سید )امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ معروف پاکستانی ڈیزائنر خدیجہ شاہ کےکیس کوفالوکررہےہیں،ترجمانامریکی محکمہ خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی حکام سے کہا ہے کہ خدیجہ شاہ کو کونسلررسائی دی جائے،خدیجہ شاہ دہری شہریت کی حامل ہیں،پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں ہیں،کوئی امریکی شہری گرفتارہوتاہےتوان کی مدد کے لئے تیاررہتے ہیں، پاکستانی حکام سے توقع رکھتے ہیں کہ منصفانہ سماعت کی گارنٹی ہو گی۔