بلاول بھٹو کی شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر حاضری

07 جون ، 2023

بغداد(این این آئی) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر حاضری دی، درگاہ کے سجادہ نشین شیخ خالد عبدالقاد رالمنصور الجیلانی نے۔وزیر خارجہ کا استقبال کیا اور مزارکے مختلف حصوں کادورہ کروایا وزیر خارجہ کیلئے مزار کی نئی جالی کو خصوصی طورپر کھولا گیا بلاول بھٹو زرداری نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور چادر رکھی۔