قواعد و ضوابط کیخلاف تعیناتیاں و لک آفٹر چارج ،چیئرمین پاکستان سائنس فائونڈیشن کے احکامات واپس

07 جون ، 2023

اسلام آباد (ساجد چوہدری )ذرائع کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے اعلٰی حکامکے نوٹس لینے پر چیئرمین پاکستان سائنس فائونڈیشن نے ادارے میں قواعد و ضوابط کے برعکس گریڈ اکیس میں کی گئی تعیناتیوں اور دیئے گئے لک آفٹر چارج کے احکامات واپس لے لئے ، گریڈ اکیس کے افسر ڈاکٹر اکرم شیخ کو پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری (پی ایم این ایچ )کے ڈائریکٹر جنرل کی گریڈ 21کی پوسٹ کا چارج دیا گیا تھا جو واپس لے لیا گیا ہے ، ڈاکٹر اکرم شیخ کو 2جون کو ممبر سائنس گریڈ اکیس کی پوسٹ کا دیا گیاچارج بھی واپس لے لیا گیا ہے، گریڈ بیس کی افسر ڈائریکٹر پاسٹک ڈاکٹر صائمہ ہما تنویر کو ڈائریکٹر جنرل پاسٹک کی گریڈ اکیس کی پوسٹ کا چارج جو انہیں جمعہ کو دیا گیا تھا وہ بھی واپس لے لیا گیا ، واضح رہے کہ تمام تقرریوں و تبادلوںکے احکامات 2جون کو کئے گئے تھے اور واپس بھی اسی تاریخ سے لئے گئے ہیں ۔