کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 45 پیسے کا اضافہ،اوپن مارکیٹ میں قیمت 2 روپے گھٹ گئی ، یورو کی قیمت میں بھی 4 روپے کی کمی ،پاؤنڈ بھی 3 روپے سستا ہو گیا، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 45 پیسے کے اضافے سے 285.75 روپے سے بڑھ کر 286.20 روپے اور قیمت فروخت 286.35 روپے سے بڑھ کر 286.80 روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں2 روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 300.00 روپے سے کم ہو کر 298.00 روپے اور قیمت فروخت 303.00 روپے سے کم ہو کر 301.00 روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 4 روپے کی کمی سے 321.80 روپے سے کم ہو کر 317.80 روپے اور قیمت فروخت 325.00 روپے سے کم ہو کر 321.00 روپے ہو گئی ہے ،جبکہ 3 روپے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 372.30 روپے سے کم ہو کر 369.30 روپے اور قیمت فروخت 376.00 روپے سے کم ہو کر 373.00 روپے ہو گئی ہے ،دریں اثنا منگل کو اسٹیٹ بینک کا ڈالر کلوزنگ ریٹ 37 پیسے کے اضافےسے 286.56 روپے رہا۔
کراچیسینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا بھارتی اینکرکے طنزیہ سوال پر کرارہ جواب، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی...
کراچی ماہرین منیر اکرم، جلیل عباس جیلانی اور ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اسلام آباد امن مذاکرات میں فوری...
اسلام آباد اسلام آباد میں امن مذاکرات کی کوریج کیلئے 200 سے زائد میڈیا اداروں اور صحافیوں کی آمد،دو سو سے...
اسلام آباد پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور AWACS/EWطیارے جمعرات کو نصف شب کے بعد ایرانی فضائی حدود میں داخل...
کراچی ایران،امریکا، مذاکرات پر عالمی نظریں مرکوز، ”جیونیوز“ کی خصوصی نشریات، نیوز بلیٹن بھی خصوصی نوعیت کے...
کراچی اسلام آباد میں اعلی سطح مذاکرات میں شریک دنیا کی پانچ اہم شخصیات کون ہیں؟ جے ڈی وینس سیاسیات فلسفے اور...
اسلام آباد ایران امریکہ مذاکرات اپ ڈیٹ چار حفاظتی حصار ، وی وی آی پیز کے قریب پہلا حفاظتی حصار امریکی...
کراچی یورپ کے ایوی ایشن سیفٹی ریگولیٹر نے دائرہ کار کی تمام ایئر لائنز کو مشرق وسطیٰ اور خلیجی فضائی حدود سے...