لاہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب میں اب تک 9مئی کے واقعات میں ملوث 52افراد کو آرمی ایکٹ کے تحت ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے لئے فوج کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق ان میں سے 36افراد کو انسداد دہشت گردی کی عدالتوں جبکہ 16کو پولیس نے فوج کے حوالے کیا ہے۔ انسداددہشت گردی کی عدالتوں کی طرف سے آرمی ایکٹ کے تحت ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے لئے فوج کے حوالے کئے جانے والے36افراد میں سے 16کا تعلق لاہور،8کا راولپنڈی، 4کا گوجرانوالہ اور 8کا فیصل آباد سے ہے۔ پولیس کی طرف سے فوج کے حوالے کئے جانے والوں میں سے 5کا تعلق لاہور، 6کا گوجرانوالہ جبکہ 4کا میانوالی سے ہے۔ دستاویزات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد کی طرف سے آرمی ایکٹ کے تحت ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے لئے فوج کے حوالےکئے جانے والوں میں امجد کالیا ولد منظور، لئیق احمد ولد منظور شیخ، حمزہ شریف ولد محمد اعظم، عبدالجبار ولد عبدالستار، محمد علی ولد محمد بوٹا، محمد فرخ ولد شمس تبریز، سلیمان ولد زاہد نثار، اور فہد عمران ولد محمد عمران شامل ہیں ۔ ان کے خلاف فیصل آباد کے تھانہ سول لائن میں مقدمہ نمبر 832/23درج ہوا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ سے جن افراد کو آرمی ایکٹ کے تحت ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے لئے فوج کے حوالےکیا گیا ان میں عاشر بٹ ولد محمد ارشد، راشد علی ولد لیاقت علی، محمد راشد ولد غلام حیدر، اور محمد انس ولد محمد ریاض شامل ہیں ۔ ان کے خلاف تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں مقدمہ نمبر823/23درج ہوا۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کی طرف سے آرمی ایکٹ کے تحت ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے لئے فوج کے حوالے کئے جانے والوں میں علی حسین ولد خالد الرحمن، لال شاہ ولد جہانزیب، شہریار ذوالفقار ولد ذولفقار احمد، فرہاد خان ولد شاہد حسین خان، محمد ادریس ولد محمد شریف، عمر فاروق ولد محمد صابر، راجہ محمد احسان ولد محمد مقصود اور محمد عبداللہ ولد کنور محمد اشرف خان شامل ہیں۔ ان افراد کے خلاف پولیس سٹیشن سول لائن میں مقدمہ نمبر 981/23اور تھانہ آر اے بازار میں مقدمہ نمبر 708/23درج ہیں۔ لاہور کے تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ نمبر 96/23 میں گرفتار جن افراد کو انسداد دہشت گردی عدالت نے آرمی ایکٹ کے تحت ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے لئے فوج کے حوالےکیا ہے ان میں عامر ذوہیب،ولد نذیر احمد شیخ ، علی رضا ولد غلام مرتضی، محمد ارسلان ولد محمد سراج، محمد عمیر ولد عبدالستار، محمد رحیم ولد محمد نعیم، ضیاالریحام ولد اعظم خورشید، وقاص علی ولد محمد اشرف، رئیس احمد ولد شفیع اللہ، فیصل ارشاد ولد ظفر احسان، محمد بلاول حسین ولد منظور حسین، فہیم حیدر ولد فاروق حیدر، ارزم جنید ولد جنید رزاق، میاں محمد اکرم عثمان ولد میاں محمد عثمان، محمد حاشر خان ولد طارق بشیر اور حسن شاکر ولد شاکر حسین شامل ہیں۔ لاہور کے تھانہ سرور روڈ میں درج ایک اور مقدمہ نمبر 852/23میں گرفتار ملزم علی افتخار ولد محمد افتخار کو بھی انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے آرمی ایکٹ کے تحت ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے لئے فوج کے حوالے کیا ہے۔ لاہور کے رائیونڈ، گرین ٹائون ، شمالی چھائونی اور بادامی باغ تھانوں میں پولیس نے رپٹ درج کرکے جن افراد کو خود فوج کے حوالے کیا ہے ان میں علی شان ولد نور محمد، دائود خان ولد شاد خان، نعمان شاہ ولد محمود احمد، محمد عمران ولد محمد محبوب اور جان إھمد ولد طور خان شامل ہیں۔ گوجرانوالہ کے تھانہ کینٹ میں درج کی گئی 6رپٹوں کے اندراج کے بعد پولیس کی طرف سے آرمی ایکٹ کے تحت ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے لئے فوج کے حوالے کئے جانے والوں میں عبدالستار ولد محمد سرور، محمد وقاص ولد محمد خلیل، محمد احمد ولد محمد نذیر، سفیان ادریس ولد محمدادریس، منیب احمد ولد نوید احمد بٹ اور محمد نواز ولد عبدالصمد شامل ہیں۔ میانوالی پولیس نےتھانہ سٹی میں درج مقدمہ نمبر 348/23میں گرفتار کرکے جن افراد کو آرمی ایکٹ کے تحت ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے لئے فوج کے حوالے کیا ہے ان میں محمد بلال ولد محمد افضل ، انور خان ولد محمد خان، بابر جمال ولد محمد اجمل اور فہیم سجاد ولد محمد خان شامل ہیں۔
کراچی لبنان کے دارالحکومت بیروت سے حامد میر نے جیو کے پروگرام’’ کیپٹل ٹاک‘‘ کا دوسرا پروگرام کیا۔ جنگ کے...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ نے قومی پرچم نذر آتش کیا،...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہو گی، 14 سے 16 اکتوبر...
صوابی صوابی کے پہاڑی علاقے گدون امازئی کے گاؤں گندف بار کلی میں پاکستان ائیر فورس کا تربیتی جہاز فنی خرابی...
اسلام آبادتازہ ترین منظر نامے کے مطابق آئی پی پیز نے بجلی خریدنے کے معاہدوں کے خاتمے کی دستاویزات پر...
اسلام آباد سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ ٹو کیس کے ملزمان بانی...
اسلام آبادوفاقی کابینہ نے فلسطین اور لبنان میں اسرائیل کی بربریت سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے "وزیراعظم...
کراچیکیا پاکستان فروری میں آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا اور بھارتی کرکٹ ٹیم لاہور کا سفر کرے گی ؟...